اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

جموں وکشمیر اور خطہ لداخ میں یومِ عاشور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے،سیکیورٹی کے سخت انتظامات

شوکت ساحل 

جموں و کشمیر اور خطہ لداخ  سمیت دنیا بھر میں یومِ عاشور (10 محرم الحرام) خاتم النبیین رسول اکرم ﷺ کے نواسے حضرت امام حسینؓ سمیت دیگر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں وادی بھر کے مختلف علاقوں میں سخت سیکیورٹی میں ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں جس میں عزادار ماتم اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے شہدائے کربلا پر ڈھائے گئے مظالم کو یاد کررہے ہیں۔اس موقع پر علمائے کرام و ذاکرین اپنی تقاریر میں حضرت امام حسینؓ کی عظیم اور روشن تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کررہے ہیں۔

جلوسوں کے راستوں میں بڑی تعداد میں نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ جلوس کے اختتام پرخصوصی  مجالس  منعقد کی جائیں گی جس میں واقعہ کربلا اور اہلِ بیت کے فضائل و مراتب بیان کیے جائیں گے۔یوم عاشورہ کے سلسلے میں انتطامیہ نے خصوصی روٹ پلان اور سیکیورٹی بندوبست کے انتظامات کئے ہیں۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو 10 محرم کے سلسلے میں  نکالے جانے والے مرکزی ذوالجناح کے جلوس میں
شرکت کے لیے سری نگر کے بوٹہ کدل  علاقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے شیعہ عزاداروں میں ریفریشمنٹ بھی تقسیم کی۔

 اس موقع پر انہوں نے ذوالجناح کو چادر چڑھائی اور حضرت امام حسینؑ کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ ایل جی صبح 11 بجے کے قریب سخت حفاظتی حصار کے درمیان سری نگر کے بوٹہ کدل علاقے میں پہنچے۔ ان کے ساتھ اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار، ڈویڑنل کمشنر کشمیر وجے کمار بھیدوری، ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال، ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد اور دیگر افسران بھی تھے۔ اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے  بات کرتے ہوئے کہا کہ جلوس پرامن طور پر جاری ہے۔

ادھر صوبہ جموں کے شعیہ والے علاقوں میں بھی ماتمی جلوس برآمد ہورہے ہیں جبکہ خطہ لداخ خاص طور پر کرگل میں بھی شہدائے کربلا کی یاد میں ماتمی جلوس برآمد ہورہے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img