گرینیڈ حملے میں ملوث چار ملی ٹینٹ معاونین اسلحہ سمیت گرفتار: پولیس

گرینیڈ حملے میں ملوث چار ملی ٹینٹ معاونین اسلحہ سمیت گرفتار: پولیس

سری نگر،28جولائی:جنوبی ضلع کولگام میں سیکورٹی فورسز نے گرینیڈ حملے میں ملوث چار ملی ٹینٹ معاونین کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے ضبط کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 24مئی 2022کو یاری پورہ مین چوک میں پولیس پارٹی پر گرینیڈ سے حملہ کیا گیا تاہم نشانہ چوک جانے کے باعث گرینیڈ لوگوں کی بھیڑ میں زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 13عام شہری زخمی ہوئے ۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تفتیش کے دوران کولگام پولیس اور فسٹ آر آر نے مشترکہ آپریشن کے دوران چار ملی ٹینٹ معاونین/منصوبہ ساز جن کی شناخت ناصر نبی ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن گنڈ چہل فرسل ، عاقب مجید گنائی ولد عبدالمجید گنائی ساکن بڈرو یاری پورہ ، محمد عباس ڈار ولد عبدالغنی ڈار ساکن گنڈ چھل فرسل اور زاہد احمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکن کوکر گنڈ یاری پورہ کے بطور ہوئی ہے کی گرفتاری عمل میں لائی ۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران گرفتار شدگان کے گرینیڈ حملے میں ملوث ہونے کے بارے میں پتہ چلا ہے۔پولیس نے گرفتار شدگان کے قبضے سے ایک پستول ، دو پستول میگزین، ایک گرینیڈ ، چودہ پستول گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.