ہندوستان پر دنیا کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے: مودی

ہندوستان پر دنیا کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے: مودی

گاندھی نگر، 28 جولائی : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان پر دنیا کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے آج گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں ‘سیمیکون انڈیا 2023’ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں، مسٹرمودی نے کہا کہ آپ سبھی عالمی وبا اور روس یوکرین جنگ کے مضر اثرات سے بحال ہو رہے ہیں ہندوستان کو یہ بھی احساس ہے کہ سیمی کنڈکٹر صرف ہماری ضرورت نہیں ہیں دنیا کو آج ایک قابل اعتماد ، بھروسے مند چپ سپلائی چین کی بھی ضرورت ہے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت سے بہتر قابل اعتماد پارٹنر کون ہو سکتا ہے؟ مجھے خوشی ہے کہ ہندوستان پر دنیا کا بھروسہ لگاتار بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا یہ بھروسہ کیوں ہے؟ آج سرمایہ کاروں کو ہندوستان پر بھروسہ ہے کیونکہ اس کے پاس ایک مستحکم، ذمہ دار اور اصلاح پسند حکومت ہے۔ صنعت کو ہندوستان پر بھروسہ ہے، کیونکہ آج ہر شعبے میں بنیادی ڈھانچہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ٹیک سیکٹر کو ہندوستان پر بھروسہ ہے، کیونکہ یہاں ٹکنالوجی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ آج، سیمی کنڈکٹر صنعت کو ہندوستان میں اعتماد ہے، کیونکہ ہمارے پاس ایک بہت بڑا ٹیلنٹ پول ہے، ہنر مند انجینئروں اور ڈیزائنرز کی طاقت ہے، جو کوئی بھی دنیا کی سب سے متحرک اور متحد مارکیٹ کا حصہ بننا چاہتا ہے اسے ہندوستان پر بھروسہ ہے۔ جب ہم آپ سے کہتے ہیں کہ میک ان انڈیا تو اس میں یہ بھی شامل ہے کہ آہیے میک فار انڈیا، میک فار دی ورلڈ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان اپنی عالمی ذمہ داری کو بخوبی سمجھتا ہے۔ لہٰذا شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر ہم ایک جامع روڈ میپ پر کام کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ہندوستان میں ایک متحرک سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کی تعمیر کے پیچھے اپنی پوری طاقت لگا رہے ہیں۔ حال ہی میں ہم نے نیشنل کوانٹم مشن کو منظوری دی ہے۔ نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن بل بھی پارلیمنٹ میں پیش کیا جارہا ہے۔ اب ہم سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم بنانے کے لیے اپنے انجینئرنگ نصاب کو بھی ازسرنو ترتیب دے رہے ہیں۔

 یواین آئ

Leave a Reply

Your email address will not be published.