این آئی اے کورٹ نے دو سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا

این آئی اے کورٹ نے دو سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا

سری نگر،28جولائی:کولگام کی این آئی اے عدالت نے دو سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف سی آر پی سی کی سیکشن 82 کے تحت اعلانیہ حکم جاری کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو)کی درخواست پر این آئی اے کورٹ کولگام نے سرگرم ملی ٹینٹ یاور بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکن ریڈونی بالا اور عرفان یعقوب لون ولد محمد یعقوب لون ساکن ہاوورا جو مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا۔
مذکورہ ملی ٹینٹوں کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 51/2022زیر دفعات 16,18,20,38یو اے پی اے کے تحت کیموہ پولیس تھانے میں کیس درج ہے۔انہوں نے بتایا کہ اعلانیہ حکم جاری کرنے سے قبل معزز عدالت نے پہلے ہی ان ملی ٹینٹوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ متعلقہ پولیس نے ان کے آبائی علاقوں اور اہم جگہوں پر اعلانیہ چسپاں کیا ۔
موصوف ترجمان کے مطابق مذکورہ ملی ٹینٹوں کے خلاف قانون کے تحت مزید کارروائی شروع کرنے سے پہلے معزز عدالت نے انہیں 15ستمبر 2023تک یا اس سے پہلے عدالت یا تفتیشی ایجنسی یا پولیس اسٹیشن کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا موقع دیا ہے۔
ایس آئی یو کشمیرکی ٹیمیں مقامی پولیس اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں ان کے آبائی گاوں گئے اور ایس او پیز پر عملدآمد کے بیچ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.