جموں، 20 جولائی : جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے نچلانہ علاقے میں جمعرات کی صبح گاڑی پر درخت گر آنے کے نتیجے میں 2 فوجی جوان زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے نچلانہ علاقے میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ایک فوجی گاڑی پر اچانک ایک درخت گر آیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی جوان زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئےسب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی