راجیہ سبھا میں مانسون اجلاس کی کارروائی شروع

راجیہ سبھا میں مانسون اجلاس کی کارروائی شروع

نئی دہلی، 20 جولائی: پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کی کارروائی جمعرات کو راجیہ سبھا میں شروع ہوئی اور آنجہانی ارکان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

صبح ایوان کی کارروائی قومی ترانہ کے ساتھ شروع ہوئی۔ اس کے بعد چیئرمین جگدیپ دھنکھڑنے ایوان کو سبکدوش ہونے والے رکن ہردیو دوبے کے انتقال کی اطلاع دی۔ انہوں نے ایوان کو سابق ارکان داوا لامہ، اوشا ملہوترا اور سولی پیتا رام چندر ریڈی کے انتقال کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اس کے بعد ایوان نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے تمام آنجہانی لیڈروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے فوراً بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی بارہ بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.