اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

بین الاقوامی مسافروں کے لیے کووڈاصولوں میں نرمی

نئی دہلی، 19 جولائی: صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے عالمی سطح پر کووڈ انفیکشن کے واقعات میں کمی کے پیش نظر بین الاقوامی مسافروں کے لیے 2 فیصد آر ٹی۔ پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت کو ختم کر دیا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں کہا کہ دنیا بھر میں کووڈ انفیکشن کے کم ہو رہے معاملات کو دیکھتے ہوئے، بین الاقوامی مسافروں کے لیے کووڈ کے معیارات میں نرمی کی گئی ہے۔ ہندوستان آنے والے بین الاقوامی مسافروں میں سے دو فیصد کے لئے آر ٹی۔ پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ تاہم، دیگر رہنما خطوط پہلے کی طرح لاگو رہیں گے۔
وزارت نے کہا ہے کہ کووڈ انفیکشن کی بین الاقوامی اور قومی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ چند ماہ قبل عالمی ادارہ صحت نے کووِڈ کی ایمرجنسی ختم کر دی ہے۔ اس کے بعد حالات تیزی سے معمول پر آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان آنے والے مسافروں کو کووڈ ویکسینیشن کروانے کی ضرورت ہے اور انہیں ماسک پہننا ہوں گے، مناسب فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا اور تھرمل اسکریننگ سے گزرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ کووڈ کی علامات کو دیکھ کر تنہائی میں جانا پڑتا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img