اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

آتشزدگی کے واقع میں فزیکل ایجوکیشن کالج گاندربل کو نقصان

سری نگر، 19جولائی:وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں فیزیکل ایجوکیشن کالج کی عمارت کو آگ سے جزوی طورپر نقصان پہنچا۔
اطلاعات کے مطابق فیزیکل ایجوکیشن کالج گاندربل کی عمارت سے بدھ کے روزاچانک آگ نمودا رہوئی جس نے آناً فاناً عمارت کے ایک حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی اور کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرچہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں ایک کمرے کو جزوی طور پر نقصا ن پہنچا ہے۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img