وسطی کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے 6 لوگوں کی موت، 11 لاپتہ

وسطی کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے 6 لوگوں کی موت، 11 لاپتہ

بگوٹا، 19 جولائی: وسطی کولمبیا میں پیر کی دیر شام کو تودے گرنے سے مکانات منہدم ہوگئے جس سے کم از کم چھ لوگوں کی موت ہوگئی اور 11 دیگر لاپتہ ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔

میڈیا کی رپورٹ میں کوئٹام کے میئر کیمیلو پیراڈو کے حوالے سے بتایا گیا کہ "مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 15 مکانات اس کی زد میں آگئے۔ ہم نے پہلے ہی چھ لاشیں نکال لی ہیں، سات افراد زخمی ہیں اور 11 لاپتہ ہیں”۔

پیراڈو نے کہا کہ یہ ایک "بہت دردناک صورتحال” تھی اور مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید بارشوں کے بعد اس قسم کی قدرتی آفات کو روکنے کے لیے کام کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ٹول پلازہ کا پل بھی تباہ ہوگیا، جس کی وجہ سے دارالحکومت بگوٹا کو ولاویسینسیو شہر سے ملانے والا لانو روڈ وے مکمل طور پر بند ہو چکا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.