کٹھوعہ میں 2 رہائشی مکان ڈھہ جانے سے ایک کی موت، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

کٹھوعہ میں 2 رہائشی مکان ڈھہ جانے سے ایک کی موت، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

جموں، 19 جولائی : جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے بنی علاقے میں بھاری بارشوں کے نتیجے میں دو رہائشی مکان گر جانے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ مزید افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے بنی علاقے کے سرجن مورہا ارود بلاک میں بھاری بارشوں کے نتیجے میں مشتاق احمد اور عبدالقیوم کے رہائشی مکانات گر گئے۔
انہوں نے کہا کہ مکانوں کے نیچے بچوں سمیت پانچ افراد دب گئے جن میں سے پولیس اور مقامی رضاکاروں نے ایک کی لاش بر آمد کی ہے جس کی شناخت عارف احمد ولد عبدالقیوم کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ایک شخص کی لاش بر آمد کی گئی ہے جبکہ ویسع پیمانے پر بچائو آپریشن جاری ہے۔
دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ بنی تحصیل کے مانڈھوتہ علاقے میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے ایک خاتون کی موت واقع ہوئی ہے۔
متوفی خاتون کی شناخت نسیمہ بیگم زوجہ محمد رفیق کے بطور ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بنی تحصیل کے سیتی علاقے می مٹی کے تودے کے ملبے سے ایک 7 سالہ طالب علم کی اپنی رہائش گاہ کے نزدیک ہی لاش بر آمد کی گئی۔
متوفی طالب علم کی شناخت اجے سنگھ ولد مہیندر سنگھ ساکن سیتی کے بطور ہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ بنی تحصیل کے بھلاری علاقے میں شام لال ولد تارا چند نامی ایک شخص مٹی کے تودے کی زد میں آگیا جس کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.