پیر محمد امین قادری : ایک صوفی فقیر ،جو اپنے والد کے نقش ِ قدم پر

پیر محمد امین قادری : ایک صوفی فقیر ،جو اپنے والد کے نقش ِ قدم پر

شوکت ساحل

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی چاڈورہ تحصیل کے روپ ون ہفرو بٹہ پورہ میں گاﺅں سے تعلق رکھنے والے پیر محمد امین قادری ایک صوفی بزرگ ہیں ،جو اپنے والد محروم کے سلسلہ قادری کے ادھورے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔

ایشین میل ملٹی میڈیا کے ہفتہ وار پروگرام ’ بزم عرفان ‘ میں وادی کے معروف براڈ کاسٹر عبد الاحد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیر محمد امین قادری نے اپنے صوفیانہ مشن کے بارے اظہار خیال کیا ۔

 

پیر محمد امین قادری نے اپنے آبائی گاﺅں میں پرائمری سطح تک مروجہ تعلیم حاصل کی اور چرار شریف میں واقع مڈل اسکول سے آٹھویں جماعت پاس کرکے سرکاری ملازمت سے اپنا ذریعہ معاش تلاش کیا ۔پیر محمد امین، محکمہ وولیج ڈیولپمنٹ میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

پیر محمد امین قادری زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ،ان کے آبا واجداد کا خاندانی پیشہ زمینداری ہی تھا ۔تاہم ان کا گھرانہ روحانیت اور پیر ۔مریدی کے زیر اثر تھا ۔پیر محمد امین قادری کے والد مرحوم پیر محمد غیاث الدین قادری ایک بلند پائیہ صوفی شاعر وفقیر تھے اور صوفی سلسلہ قادری سے وابستہ تھے۔

پیر محمد امین قادری کے سر سے والد کی شفقت کا سایہ شیر خواری کے دوران یعنی محض تین برس کی عمر میں ہی اٹھ گیا تھا ۔دادا اور والدہ نے پرورش کی اور جب بلوغت میں قدم رکھا ،تو وہ بھی خود کو صوفیت کے کاروان سے الگ نہ رہ سکے ۔

پیر محمد امین قادری نے اپنے والد مرحوم پیر محمد غیاث الدین قادری کی شاعری کو کتابی شکل دی اور ”گلشن ِ غیاث “ کے نام سے ایک شاعری مجموعہ شائع کیا ،جس میں زیادہ تر کلام نعتیہ ہے ۔پیر محمد امین کہتے ہیں کہ اُنہیں معلوم نہیں تھا کہ اُن کے والد مرحوم نے اپنے پیچھے انمول سرمایہ اور اثاثہ چھوڑ دیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ یہ اثاثہ اُن کے چاچا کے پاس تھا اور اُن کے انتقال کے بعد اُن تک یہ سرمایہ پہنچا ،جسکے بعد اس کلام کو کتابی شکل دی گئی ۔

پیر محمد امین قادری ،جس گاﺅں سے تعلق رکھتے ہیں ،وہاں وادی کشمیر کے بلند پایہ والی کامل حضرت شیخ العالم شیخ نورالدین نورانی ؒ المعروف ” نندہ رشی“ نے زندگی کے آخری سات برس عبادت وریاضت میں گزارے ۔روپ ون کے بلند مقام پر واقع آستان ِ عالیہ ہے ،جہاں ہر جمعرات کو شب خوانی ہوتی ہے ۔یہاں وہ پتھر موجود ہے ،جس پر حضرت شیخ العالم شیخ نورالدین نورانی ؒبرسوں تک عبادت وریاضت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.