پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام، 2 در انداز جاں بحق: فوج

پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام، 2 در انداز جاں بحق: فوج

جموں، 17 جولائی : فوج کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 در اندازوں کو مار گرایا گیا۔
ایک فوجی ترجمان کے مطابق پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر اتوار کی شب فوج اور جموں وکشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران 2 در اندازوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.