سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں راج بھون میں معروف مصنف ستیش وِمل کی اُردو شاعری کی کتاب ” بانسری شاخوں پر“ جاری کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس کے علاوہ ستیش وِمل کی ترجمہ شدہ تین کتابیں جو کہ مشتاق برق ، اشرف راوی اور توصیف رضا کی اَصل تخلیقات ہیں کو بھی جاری کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ستیش وِمل او رمطبوعات سے وابستہ تمام لوگوں کو مبارک باد دی۔
لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے جاری کردہ ترجمہ شدہ اِشاعتوں میں قومی ایوارڈ یافتہ ہندی شاعرانہ انتھا لوجی ” کال سوریا “ شامل ہے ۔ جس کا انگریزی میں” این ایپوچ آف دی سن “ کے نام سے ترجمہ کیا گیا ہے ۔ ہندی نظموں کا مجموعہ ” کھوئے ہوئے پرشت “ کا اُردو میں ترجمہ ’ اوراق گم گشتہ ‘ اور کشمیر اَدبی ڈائری کا ترجمہ ’ خاموشی کے ساتھ گفتگو ‘ کے نام سے ہوا ۔
