پہلگام:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں نون وَن بیس کیمپ کا دورہ کیا اور جاری شری اَمرناتھ جی یاترا ۔2023ءکے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے شردھالوﺅں ، خدمات فراہم کرنے والوں ، مختلف لائن محکموں کے اَفسران اور سیکورٹی ایجنسیوں کے نمائندوں سے بات چیت کی اور یاتریوں کی آسانی کے لئے لاجسٹکس ، رہائش ، صحت اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔
مشیر موصوف نے کیمپ کے منتظمین ، طبی عملے اور یاترا کے اِنتظا میں شامل رضاکاروں سے بھی اِستفساری گفتگو کی ۔اُنہوں نے یاترا کے احسن اِنعقا د کو یقینی بنانے میں ان کی لگن او رمحنت کی ستائش کی۔ اُنہوں نے شردھالوﺅں کو محفوظ اور آرام دہ تجربہ فراہم کرنے کے لئے کیمپ میں صفائی اور صفائی کی اعلیٰ سطح کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اِس موقعہ پر مشیرراجیو رائے بھٹناگرنے اَفسروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شری اَمرناتھ جی یاترا بہت زیادہ مذہبی اہمیت رکھتی ہے او ریہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم یاتریوں کو محفوظ او رآرام دہ ماحول فراہم کریں۔اُنہوں نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ یاترا کے احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے قریبی تال میل سے کام کریں اور شردھالوﺅں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔





