سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون میں 19ویں ایشیائی کھیلوں کے لئے ہندوستانی ووشو ٹیم کے کھلاڑیوں اور ان کے کوچوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو پورے جموںوکشمیر یوٹی کی طرف سے اَپنی نیک تمناﺅں اوردعاﺅں کا اِظہار کیا۔
اُنہوں نے کہا،” مجھے یقین ہے کہ ہمارا دستہ اعزاز حاصل کرے گا اور ملک کا سر فخر سے بلند کرے گا۔“
ووشو کھلاڑی سری نگر میں نیشنل کوچنگ کیمپ میں شرکت کر رہے ہیں جس کا اہتمام سپورٹس اَتھارٹی آف اِندیا اور وزارتِ امورِ نوجوان و کھیل کود نے کیا ہے جس کے بعد وہ 5 اگست 2023ءکو چین روانہ ہوں گے۔





