بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

وزیراعظم مودی نے جموں وکشمیر سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی، 10 جولائی:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی تاکہ ملک کے کئی حصوں میں شدید بارش کی وجہ سے آنے والے سہلاب سے جان و مال کے نقصانات کو روکا جا سکے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں مرکزی کابینہ کے کئی سینئر وزرا اور اعلیٰ افسران موجود تھے۔ وزیر اعظم نے ملک کے کچھ حصوں میں زیادہ بارش کے تناظر میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیموں کی طرف سے متاثرہ لوگوں کو بچانے اور انہیں راحت پہنچانے کو یقینی بنانے میں دیے گئے تعاون کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img