سری نگر:چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل سری نگر آفتاب ملک ، سابق وزیر سکھ نندن چودھری اور عوامی وفود نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
سویہ بُگ بڈگام سے تعلق رکھنے والے پی آر آئی ممبران کے ایک وفد نے محمد اشرف آزاد کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں اَپنے علاقے کے ترقیاتی مطالبات سے آگاہ کیا۔
بعد میں یوتھ ڈیولپمنٹ فورم چاڈورہ کے وفود اورنائب صدر بی جے پی پلوامہ محترمہ ماہی عرفان نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور اَپنے اَپنے علاقوں کے ترقیاتی مسائل سے آگا ہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے دوران بات چیت وفود کے اَرکان کو ان کی طرف سے پیش کردہ مسائل اور مطالبات پر مناسب کارروائی کا یقین دِلایا۔





