سوامی وویک آنند جی کی تعلیمات بنی نوع انسان کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل:منوج سنہا

سوامی وویک آنند جی کی تعلیمات بنی نوع انسان کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل:منوج سنہا

جموں، 4 جولائی :جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ سوامی وویک آنند جی کی حیات اور تعلیمات بنی نوع انسان کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ان کا بھائی چارے کا آفاقی نظریہ انسانیت کو تحریک فراہم کرتا رہے گا۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
انہوں نے سوامی وویک آنند جی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا: ‘عظیم فلسفی اور روحانی گرو سوامی وویک آنند جی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ‘سوامی وویک آنند جی کی حیات اور تعلیمات بنی نوع انسان کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں’۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ان کا بھائی چارے کا آفاقی نظریہ انسانیت کو تحریک فراہم کرتا رہے گا’۔
قابل ذکر ہے کہ سوامی وویک آنند جی ہندوستان کے ایک عظیم فلسفی اور روحانی پیشوا تھے۔
آپ 12 جنوری 1863 کو کلکتہ میں ایک اشرافیہ بنگالی خاندان میں پیدا ہوئے اور 4 جولائی 1902 کو انتقال کر گئے۔
ہندوستان میں ہر سال 2 جنوری کو ‘نوجوانوں کے قومی دن’ کے بطور منایا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.