بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

دودھ گنگا نالہ سے عدم شناخت لاش برآمد

سری نگر،4جولائی:سری نگر کے باغ مہتاب علاقے میں نالہ دودھ گنگا سے عدم شناخت لاش برآمد کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز چند مقامی افراد نے دودھ گنگا نالہ میں ایک لاش کو تیرتے ہوئے دیکھااور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا ۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کیا ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img