بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

سری نگر میں نوجوان کی مبینہ خود کشی

سری نگر24جون: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے عید گاہ علاقے میں 30سالہ نوجوان کی لاش کو لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ پائین شہر کے عید گاہ علاقے میں ہفتے کی صبح نوجوان نے مبینہ طورپر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کی خاطر لاش کو نزدیکی ہسپتال منتقل کرکے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img