پونچھ میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، تلاشی آپریشن جاری

پونچھ میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، تلاشی آپریشن جاری
جموں، 24 جون : جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر در اندازوں کی نقل و حمل دیکھنے کے بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پونچھ کے گلپور سیکٹر کے فاروڈ رینجر نالہ علاقے میں جمعہ کی رات قریب 10 بجے بھاری ہتھیاروں سے لیس کم سے کم 3 جنگجوئوں کو گھنے جنگلوں اور تاریکی کے آڑ میں سرحد پار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ در اندزوں کی نقل و حمل کو دیکھتے ہی فوج نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق تاہم در انداز قریبی گھنے جنگل میں گھسنے میں کامیاب ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کے مختصر تبادلے کے دوران یک فوجی جوان زخمی ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ در اندازوں کی تلاش کے لئے پورے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک کو بھی بلایا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.