چین نے طوفانی بارش کا بلیو الرٹ جاری کیا,میکسیکو کے ساحل پر 6.4 شدت کا زلزلہ

چین نے طوفانی بارش کا بلیو الرٹ جاری کیا,میکسیکو کے ساحل پر 6.4 شدت کا زلزلہ

بیجنگ::چین مین محکمہ موسمیات کے حکام نے پیر کے روز ملک کے کچھ حصوں میں طوفان کے ساتھ بارش کا بلیو الرٹ جاری کیا۔محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق پیر کی صبح سے منگل کی صبح تک، جیانگ سو، شنگھائی، ژی جیانگ، آنہوئی، جیانگشی، ہنان، گوانگسی، ینان، اندرونی منگولیا اور چنگھائی کے کچھ علاقوں میں شدید بارش یا طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق، ان علاقوں کے کچھ حصوں میں 140 ملی میٹر تک موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
موسمیاتی مرکز نے کہا کہ ان میں سے کچھ علاقوں میں 20 سے 60 ملی میٹر سے زیادہ فی گھنٹہ بارش کے ساتھ ہی بجلی کی چمک کے ساتھ طوفان، آندھی اور اولے جیسے شدید موسم کا سامنا کرنا پڑے گا۔
موسمیاتی مرکز نے مقامی حکومتوں اور باشندوں کو مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

میکسیکو کے ساحل پر 6.4 شدت کا زلزلہ

خلیج کیلیفورنیا میں میکسیکو کے ساحل پر 6.4 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہ اطلاع یورپی-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) نے دی ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ زلزلہ اتوار کے روز 20:30 بجے آیا، جس کا محل وقوع سطح زمین سے تقریباً 10 کلومیٹر (6 میل) کی گہرائی میں تھا۔ای ایم ایس سی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز میکسیکو کی شمال مغربی ریاست سینالوا کے دارالحکومت کلیاکن شہر سے تقریباً 186 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔ کلیاکن کی مجموعی آبادی 675,000 افراد پر مشتمل ہے۔زلزلہ میں مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.