کشمیر میں اگلے 5 دن گرم اور مرطوب رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

کشمیر میں اگلے 5 دن گرم اور مرطوب رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

سری نگر/ وادی کشمیر میں امسال موسم گرما کے ابتدائی ایام قدرے سرد رہنے کے بعد گرمی نے اپنے زور آزمانے شروع کر دئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے 5 دنوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 23 جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے تاہم بعد دوپہر یا رات کے وقت کہیں کہیں ہلکی بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں اگلے 5 دنوں کے دوران موسم خشک اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 اور 25 جون کو ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں جس کے 60 فیصد امکانات ہیں۔ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 16.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت9.6 ڈگری سینٹٰی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت13.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے مطابق ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت15.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔


لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت8.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.