مرکزی وزیر پیٹرولیم اور لیفٹیننٹ گورنر نے پولی تھین سے پاک جموں پہل کے تحت ڈی آر ڈی او کے بائیو پلاسٹک کیری بیگ کا آغاز کیا

مرکزی وزیر پیٹرولیم اور لیفٹیننٹ گورنر نے پولی تھین سے پاک جموں پہل کے تحت ڈی آر ڈی او کے بائیو پلاسٹک کیری بیگ کا آغاز کیا

جموں:مرکزی وزیر پیٹرولیم ، قدرتی گیس ، مکانات و شہری اَمور ہردیپ سنگھ پوری او رلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاںپولی تھین سے پاک جموں پہل کے تحت ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ( ڈی آر ڈی او) کے تیار کردہ بائیو پلاسٹک کیری بیگ کا آغاز کیا۔
مرکزی وزیر پیٹرولیم ،قدرتی گیس ، مکانات و شہری امور ہردیپ سنگھ پوری نے جموں کے لوگوں ، میئر جے ایم سی اور یوایل بی کے اَراکین کو پولی تھین کا متبادل ملنے پر مبارک باد دی۔ اُنہوں نے لوگوں سے پولی تھین بیگوں سے پرہیز کرنے اور ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ دیر پا بیگوں کو استعمال کرنے کی اپیل کی۔
اُنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی جی نے شہری کاری کے چیلنجوں کو مواقع میں بد ل دیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وزی راعظم کی رہنمائی میں سوچھتا آندولن ملک کو بالخصوص شہری مراکز کو دیر پا ترقی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔
اُنہوںنے مزید کہا کہ آج سوچھتا حکومت کی ترجیح بن گیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ دیگر تمام سرکاری سکیموں کے مو¿ثر عمل آور ی کے لئے یہ اَصول بن گیا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے پولی تھین بیگ کے متبادل کے طورپر بائیو پلاسٹک کیری بیگ تیار کرنے پر ڈی آر ڈی او کی ستائش کی ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ شہری منظر نامے کو تبدیل کرنے ، تیز رفتار دیر پا ترقی اور شہریوں کی زندگی میں آسانی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اُنہوں نے کہا،” یہ خوردنی اور پانی میں حل پذیر بیگ پلاسٹک کی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے کے لئے بہترین متبادل ہے۔ 6آر۔ ریڈیوس ، رِی یوز، رِی سائیکل ، ری مُو،رِی فیوز اور رِپورٹ کے علاوہ اَزسر نو سمت کی حکمت عملی لوگوں کو دیر پا آپشن فراہم کرے گی اور پیکیجنگ اور ڈیزائننگ کے متبادل کو فروغ دے گی۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں ، تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ قدرت کے تقاضوں کے تئیں اَپنے فرائض کو اَدا کریں اور دیرپا ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے خود کو دوبارہ وقف کریں۔
اُنہوں نے کہا،”نیچر ہمیں متحد کرتی ہے اور جن بھاگیداری ایک اہم آہنگ اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کو مو¿ثر طریقے سے سنبھالتی ہے ۔ لوگوں کو صاف ستھرے ، سمارٹ اور گرین سٹی آور آنے والے نسلوں کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے اس طرح کی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔“

لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا ،” نوجوان موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور ایک دیر پا مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار اَدا کریں گے ۔ نوجوان ہمارے شہروں میں پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے اور معاشی ، تجارتی اور سماجی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کے لئے کمیونٹیوں کی رہنمائی بھی کریں گے۔“
اُنہوں نے کہا کہ آج زمین او رسمندر دونوں کو واحد استعمال پلاسٹک سے خطرات کا سامنا ہے ۔ عوام کی کوششوں او ر7آر مہم پر عمل درآمد کو مزید تیز کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کی اختراعات اور کیلیبر یٹیڈ ایکشن دونوں کی ضرور ت ہے ۔ ہمارے دیر پا ترقیاتی پروگراموں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے دیرپامتبادل کو فعال کرنا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میونسپل کارپوریشن ، اَفراد ، سکولی بچوں اور مختلف آرگنائزیشنوں کی ان کوششوں جیسے پولی تھین سے پاک جموں مہم ، واک کاتھون ، دستاویزی فلمیں ، پلاسٹک آلودگی کے خلاف بیداری پھیلانے کے لئے کی بھی تعریف کی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی جی کی رہنمائی میں شہروں کی بحالی کے لئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سہولیات کی تخلیق، ماحولیات کے تحفظ اور تحفظ کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ شہریوں کو ان کی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا جارہا ہے ۔
جموں و کشمیر میں پولی تھین اور سنگل یوز پلاسٹک کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ لیکن پلاسٹک کی آلودگی پر صرف حکومتی احکامات سے قابو نہیں پایا جا سکتا۔ جموں کو پولی تھین سے پاک بنانے کے ہمارے عزم میں جموں شہر کے ہر شہری کی فعال شرکت کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے پولی تھین فری جموں مہم کے دوران نمایاں تعاون کرنے پر تعلیمی اداروں، طلباء،تنظیموں اور میڈیا اَفراد کی بھی سراہنا کی۔
اِس موقعہ پر میئر جے ایم سی ایس راجندر شرما، چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل جموں بھارت بھوشن ، رُکن پارلیمنٹ غلام علی کھٹانہ ، ڈپٹی میئر جے ایم سی ایس بلدیو سنگھ بلواریہ ، یو ایل بی کے نمائندے ، اعلیٰ اَفسران او رممتاز شہری موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.