سی سی آئی جموں کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

سی سی آئی جموں کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں:چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری ( سی سی آئی ) جموں کے ایک وفد نے اِس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
وفد کے اَرکان نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموں شہر کی خوبصورتی اور جموں خطے میں سیاحت کے فروغ کے علاوہ کارباری کمیونٹی کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے اَرکان کو یقین دِلایا کہ ان کے پیش کردہ مسائل کو جلد اَز جلد حل کرنے کے لئے سنجیدگی سے غور وخوض کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.