سری نگر:جموںوکشمیر اِنڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس آفیسرز ویوز ایسو سی ایشن ( آئی اے ایس او ڈبلیو اے ) نے حولیاتی انتظام اور تحفظ میںدیرپا ترقی اور کمیونٹی کی شرکت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے”عالمی یوم ماحولیات۔ 2023ء“ کے تھیم ( بیٹ دی پلاسٹک پولیوشن) کے مطابق پلاسٹک سے پاک ماحول کی اہمیت کواُجاگر کرنے کے لئے ایک شجرکاری پروگرام اوراِستفساری گفتگو کا اِنعقاد کیا ہے بالخصوص ہماری روزمرہ زندگی سے ’سنگل یوز پلاسٹک فری ‘کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ تقریب سری نگر میں صدر آئی اے ایس او ڈبلیو اے جے اینڈ کے ڈاکٹر امیتا مہتا کی نگرانی میں منعقد کی گئی تھی اور اس میں ڈاکٹر تبسم گنائی ، روچی گپتا ، رجنی شیلندر ا، ڈاکٹر مہک شاہد ، انیکتا کار ، ڈاکٹر صدف اعجاز اور ڈاکٹر ارتضیٰ جیلانی نے شرکت کی۔
شرکا¿ نے ماحولیاتی بہبود سے متعلق معاملات میں عوامی رَسائی اور شراکت داروں کی شرکت کی ضرورت پر زرو دیاجو کہ صحت زندگی کی بنیادی ہے ۔ اُنہوں نے بڑے پیمانے پر پلاسٹک کی آلودگی کے مسئلے پر اوراس نے ہمارے سیارے کو کس طرح متاثر کرنا شروع کیا ہے اِس پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر ڈاکٹر امیتا مہتا نے اِس بات پر زور دیا کہ وہ اگر اَب سب نے ہاتھ نہیں ملایا تو نباتات اور حیوانات کو اس سے بچانے میں بہت دیر ہوسکتی ہے۔





