سری نگر:ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں نبارڈ فنڈنگ کے تحت پروجیکٹوں کی سپانسر شپ کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں زراعت اور اِس سے منسلک شعبوں سے وابستہ مختلف محکموں اور آرگنائزیشنوں کے اہم اَفسران نے شرکت کی جن میں ڈائریکٹر جنرل کماند ائیریا ڈیولپمنٹ ( سی اے ڈی ) جموں، ڈائریکٹر سیری کلچر جموںوکشمیر ، ڈائریکٹر جنرنل شیپ ہسبنڈری کشمیر ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں ، ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اے پی ڈی ، ڈائریکٹر پلاننگ اے ایس ایچ اینڈ ایف و ہارٹیکلچر، سپیشل سیکرٹری اے پی ڈی ، ڈائریکٹر فائنانس اے پی ڈی ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں/ کشمیر ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر / جموں، منیجنگ ڈائریکٹر ایگرو اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ ، ایم ڈی ایچ پی ایم سی ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ( پی اینڈ ایم ) جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر ماہی پروری ، ڈائریکٹر سی اے ڈی کشمیر ، ڈائریکٹر زراعت کشمیر / جموں ، سی جی ایم نبارڈ اور دیگر متعلقین شامل تھے جبکہ باہر کے شرکا¿ نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔
میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مختلف محکموں میں نبارڈ کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ فراہم کیا گیا ۔ میٹنگ میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں اور سکاسٹ کشمیر و سکاسٹ جموں میں پروجیکٹوں کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
مزید برآں، سال 2023-24ءکے لئے نبارڈ کو پروجیکٹوں کی سپانسر شپ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اس کے علاوہ نئے پروجیکٹوں کی نشاندہی کی گئی جو محکمہ فائنانس کو پیش کئے جائیں گے۔
اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے نبارڈ کے تحت یونین ٹیریٹری میں شروع کئے جانے والے متعدد پروجیکٹوں کو منظور ی دی۔ اُنہوںنے بروقت کارروائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سی جی ایم نبارڈ پر زور دیا کہ وہ پروجیکٹوں کی حتمی فہرست تیا ر کرکے اسے جلد اَز جلد محکمہ خزانہ کو پیش کریں۔
ایک اور الگ میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداور محکمہ نے جموں وکشمیر یوٹی میں اِی این اے ایم ( نیشنل ایگری کلچر ) کا بھی جائزہ لیا ۔ میٹنگ میں بحث و تمحیص کے دوران کسانوں ، تاجروں او رکمیشن ایجنٹوں کی رجسٹریشن کی صورتحال پیش کی گئی۔
اُنہو ں نے سیب مارکیٹنگ کے حوالے سے ڈائریکٹر آف ہارٹی کلچر ( پی اینڈ ایم) کو ہدایت دی کہ وہ فصل کی کٹائی کے موسم سے پہلے بائیر ۔ سیلر میٹنگ کا اِنعقاد کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس فعال نقطہ نظر کا مقصد فصل کی کٹائی کے موسم کے بعد شراکت دارو ں کے لئے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنا ہے۔
میٹنگ میں ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ( پی اینڈ ایم ) ، سٹیٹ کوآرڈی نیٹر اِی۔ این اے ایم ، نیشنل کوآرڈی نیٹر اِی ۔ این اے ایم ، صدر فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسو سی ایشن پارم پورہ اور صدر فروٹ منڈی نروال جموں نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔





