پی ایف آر ڈی اے نے اٹل پنشن یوجنا کو آگے بڑھایا، 2023-24 میں 1.34 کروڑ اندراج کا ہدف مقرر

پی ایف آر ڈی اے نے اٹل پنشن یوجنا کو آگے بڑھایا، 2023-24 میں 1.34 کروڑ اندراج کا ہدف مقرر

نئی دہلی، 7جون:پنشن فنڈ ریگولیٹری ااینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین دیپک موہنتی نے آج بینکوں سے کہا کہ وہ شہری علاقوں میں اپنی تمام شاخوں کو اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کو فروغ دینے کے لیے ”فعال”کریں، جو کہ غیر رسمی شعبے کے لیے پنشن اسکیم ہے۔ ملک میں شہری غریبوں کی بڑی تعداد اور 18-41 سال کی عمر کے لوگوں کے بیچ اے پی وائی کو آگے بڑھانے کی وسیع گنجائش کے پیش نظر یہ ضروری تھا۔پنشن فنڈ ریگولیٹری ااینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(پی ایف آر ڈی اے)نے یہاں مالی سال2022-23یو ٹی ایل بی سیز، ایس ایل بی سیز، ایس پیزاور اٹل پنشن یوجنا(اے پی وائی ) کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لےے ایک پروگرام منعقد کیا۔

اس موقع پرپنشن فنڈ ریگولیٹری ااینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین اور ڈاکٹر دیپک موہنتی اورکل وقتی ممبر(اکنامکس) پی ایف آر ڈی اے محترمہ ممتا شنکر کے علاوہ دیگر سینئر افسران موجود تھے۔پروگرام میںاچھی کارکردگی والے 50اے پی وائی ایس پیز اور 12ایس ایل بی سیز کو ایوارڈ سے نوازاگیا۔پروگرام کی صدارت فائننشل سروس محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے کی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.