قومی سڑک کی خستہ حالی

قومی سڑک کی خستہ حالی

سرینگر ۔جموں سڑک کی تعمیر مسافروں کی آوا جاہی میںمشکلات کا سبب ہے۔ملک میں سڑکوں کا جال بچھانا مثبت قدم لیکن جموں کشمیر کے مسافروں کے لئے قومی سڑک کی تعمیر اس لئے حقیر سمجھی جارہی ہے کیونکہ اس سڑک پر روز حادثے ہو رہے ہےں اور لوگ موت کے نوالے بن رہے ہیں۔برسوں سے جاری اس سڑک کی تعمیر میں نہ جانے کیوں تاخیر کی جارہی ہے۔

ملک کے باقی علاقوں میں اس طرح کی تاخیر نہیں ہو تی ہے۔بلکہ وہاں ہر کام بڑی تیزی کے ساتھ انجام دیا جارہا ہے۔یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ یہ قومی سڑک دشوار گزار پہاڑوں سے گزر رہی ہے لیکن پھر بھی اس سڑک پر کام کر رہی تعمیراتی ایجنسیاں لعت و لعل سے کام لےکر اپنی مرغی حلال کر دیتی ہیں۔جس جدید ٹیکنالوجی کے دور سے ملک گزر رہا ہے اٰس دور میں اس طرح کی کمزوری دیکھانا شرم کی بات ہے۔

دن کو سڑک کی تعمیر ہو رہی ہے اور رات کو بارش اور برسات اس سڑک کو اپنے ساتھ لیکر مسافروں کو بیچ سڑک پر سونے کے لئے مجبور کر دیتی ہے۔ملک کے حالات بالکل تبدیل ہو رہے ہیں لیکن ا س سڑک کی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے۔سڑک کی خستہ حالی وادی اور لداخ آنے والے سیاحوں کو راستے میں بیمار کر دیتی ہے کیونکہ اس سڑک پر سے گرد و غبار اٹھتی ہے۔سرکار ،انتظامیہ اور متعلقہ ایجنسی کو اس حولے سے گہرائی سے سوچنا چاہئے اور بانہال سے ناسری ٹنل تک جلد سے جلد ٹھیک کرنے کی ٹھان لینی چاہئے، تاکہ حادثات سے نجات ملے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.