جموں، 30 مئی : جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جھجر کوٹلی سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے پسماندگان کے ساتھ تعزیت اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے لئے دعا کی۔
بتادیں کہ جموں ضلع کے جھجر کوٹلی علاقے میں منگل کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں کم سے کم 10 افراد کی موت جبکہ 55 دیگر زخمی ہوگئے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ‘جھجر کوٹلی جموں میں پیش آئے دلدوز سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں سے گہرا دکھ ہوا’۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ‘غمزدہ کنبوں کی خدمت میں تعزیت اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کی ہر ممکن مدد اور انہیں علاج کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یو این آئی