جموں، 30 مئی : جموں ضلع کے جھجر کوٹلی علاقے میں منگل کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں کم سے کم 8 افراد کی موت جبکہ دیگر 20 زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے جھجر کوٹلی علاقے میں امرتسر سے کٹرہ جارہی ایک گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم سے کم 8 افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع پوگئی جبکہ 20 دیگر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا ایس ایس پی جموں چندن کوہلی جائے واردات پر پہنچ گئے ہیں اور بچائو آپریشن کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی