سری نگر،27مئی:وسطی ضلع گاندربل کے گگن گیر علاقے میں ہفتے کی صبح ایک غیر مقامی مزدور کی لاش پرا سرار حالت میں برآمد کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق گاندربل کے گگن گیر علاقے میں ہفتے کی صبح غیر مقامی مزدور کی لاش برآمد ہوئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت سدھاکر پرساد ولد بیجنا تھ رام ساکن اتر پردیش کے بطور کی۔
پولیس نے لاش کو طبی اور قانونی لوازمات کی خاطر سب ضلع ہسپتال کنگن پہنچایا۔
یو این آئی