لیفٹیننٹ گورنر نے ’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ‘ کیلئے بینکنگ اور مالیاتی اِداروں کی زرعی کریڈٹ سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے ’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ‘ کیلئے بینکنگ اور مالیاتی اِداروں کی زرعی کریڈٹ سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی )‘ کے لئے بینکنگ اور مالیاتی اِداروں کی زرعی قرضہ سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بینک اَفسران اور اِنتظامی اَفسران کو ’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی )‘کی مو¿ثر عمل آور ی ، کسان کریڈٹ کارڈ اور زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی دیگر مرکزی اور یوٹی سکیموں کے تحت فوائد صدفیصد سیچوریشن کے لئے ضلعی سطح پر بہتر تال میل کی ہدایت دی۔
اُنہوں نے بینک حکام کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ جموںوکشمیرکے دونوں صوبوں کے لئے نوڈل آفیسر مقرر کریں تاکہ ایچ اے ڈی پی اور زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی دیگر سکیموں کے تحت بینکوں کو موصول ہونے والے مقدمات کی نگرانی کی جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کی عمل آوری میں چھوٹے اور معمولی کسانوں کو اوّلین ترجیح ہونی چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر وں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ایف پی اوز کوترقی دی جائے اور اَضلاع کو ایسی آرگنائزیشنوں کی کامیابی کی داستانوں کے لئے مقابلہ کرنا چاہیے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے تحت 5013کروڑ روپے کے 29پروجیکٹوں کا جموںوکشمیر کی زرعی معیشت پر تبدیلی کا اَثر پڑے گا۔
اُنہوں نے بینک اَفسران سے قیمتی معلومات بھی حاصل کیں اور ان پر زور دیا کہ وہ دیگر شراکت داروں کی حوصلہ اَفزائی کریں کہ وہ قرض کے اِدارہ جاتی ذرائع تک کسانوں کی رَسائی کو بہتر بنانے اور زراعت اور اس سے منسلک شعبے کو مزید مضبوط بنانے میں حکومت کی کوششوں کی تکمیل کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پبلک سیکٹر کے بینکوں ، اِنتظامی محکموں اور دیگر مالیاتی اِداروں کی گذشتہ میٹنگوں میں دی گئی ہدایات پر کی گئی کارروائی کی بھی سراہنا کی۔
بینکوں کے اَفسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ کسانوں کو قرض او رمالی اِمداد کی خدمات فراہم کرنے کے عمل کو آسان اور بہتر کریں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے زراعت اور اس سے منسلک شعبے میں سکیم کی عمل آوری کے لئے قرض کی توسیع کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گی۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، ایم ڈی اور سی اِی او جموںوکشمیر بینک ایس بلدیو پرکاش ، سول سیکرٹریٹ میں ضلع ترقیاتی کمشنروں ، مختلف بینکوں ، مالیاتی اِداروں کے سربراہان اور نمائندوں اور یوٹی اِنتظامیہ کے دیگر اعلیٰ اَفسران نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.