کشتواڑ میں کئی مقامات پر ایس آئی یو کے چھاپے

کشتواڑ میں کئی مقامات پر ایس آئی یو کے چھاپے

جموں، 24 مئی : جموں وکشمیر پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ (ایس آئی یو) نے بدھ کی صبح کشتواڑ کے مختلف علاقوں میں پاکستان میں مقیم چار جنگجوئوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں کی ایک خصوصی این آئی اے عدالت کی طرف سے تلاشی وارنٹ حاصل کرنے کے بعد کشتواڑ کے پڈر، کیشون اور ٹھاکری علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
قبل ازیں ایس آئی یو نے 18 مئی کو اسی ضلع میں پانچ جنگجوئوں کے گھروں پر چھاپے مارے تھے جو اس وقت پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں مقیم ہیں۔
جموں کی این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے 26 اپریل کو کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے 23 جنگجوئوں کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ جاری کی تھی جو اس وقت پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں مقیم ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.