بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

جے شنکر جی -20 ترقیاتی وزراء کانفرنس میں ہندوستان کی قیادت کریں گے

نئی دہلی، 18 مئی : جی-20 کے رکن ممالک کے ترقیاتی امور کے وزراء کی کانفرنس 12 اور 13 جون کو وارانسی میں منعقد ہوگی وزارت خارجہ کے مطابق جی-20 ترقیاتی وزراء کی کانفرنس میں ہندوستان کی نمائندگی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کریں گے ہندوستان کی صدارت میں مختلف مسائل پر جی-20 کے رکن ممالک کے دو سو سے زیادہ اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں سے کم از کم چھ اجلاس وارانسی میں ہونے والے ہیں۔ اس وقت 100 سے زائد ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ جموں و کشمیر کے سری نگر میں سیاحت سے متعلق ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اپریل میں جی ٹوئنٹی ممالک کے ممتاز زرعی سائنسدانوں کا اجلاس ہوا تھا جس میں پوری دنیا کو صحت مند رکھنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک، فوڈ سیکیورٹی اور ماحول دوست کاشتکاری کو فروغ دینے کا پیغام دیا گیا تھا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img