سری نگر،18مئی : جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے لولاب میں آوارہ کتوں کے حملوں میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روزلولاب کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے حملوں میں سات افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت 55سالہ عائشہ بیگم زوجہ سلیم خان، 60سالہ محمد رمضان ، چھ سالہ شفاعت احمد ولد غلام قادر، 55سالہ بی بی نور زوجہ عبدالجعفر نائیکو ساکنان دیور اور 50سالہ حنفیہ بیگم زوجہ عبدالخالق ساکن تکی پورہ اور پانچ سالہ اورنگزیب ساکن میدان پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یواین آئی





