جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

اونتی پورہ میں سڑک حادثہ، 2 غیر مقامی مسافر از جان، 9 زخمی

سری نگر،18 مئی : جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے برسو علاقے میں جمعرات کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں 2 غیر مقامی افراد از جان جبکہ 9 دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ اونتی پورہ میں گوری پورہ برج کے نزدیک جموں سے سری نگر آ رہا ایک ٹیمپو قومی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں 2 افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ 9 دیگر زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجے کے لئے پی ایچ سی اونتی پورہ پہنچایا گیا۔
متوفین کی شناخت لکشمن دمکا ساکن جھار کھنڈ اور سمن دیوی چٹر پوری ساکن مدھیہ پردیش کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img