پونچھ کے مینڈھر میں کمیں گاہ کا پردہ فاش، دھماکہ خیز مواد بر آمد

پونچھ کے مینڈھر میں کمیں گاہ کا پردہ فاش، دھماکہ خیز مواد بر آمد

جموں، 18 مئی : سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں جنگجوئوں کی ایک مشتبہ کمیں گاہ کا پردہ فاش کرکے دھماکہ خیز مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے فوج کی 39 آر آر اور پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ نے پونچھ کے لوور کسبلارائی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فوج کے سنیفر ڈاگس نے ایک کمیں گاہ سے کچھ مشتبہ آئی ای ڈی اور دیگر دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگایا۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم نے سرپنچ اور دیگر ممتاز شہریوں کی موجودگی میں اس دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.