بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

بارہمولہ- اوڑی ریلوے لائن: اہلیان اوڑی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں

سری نگر، 16 مئی: شمالی ریلوے کے بارہمولہ- اوڑی ریلوے لائن پر کام شروع کرنے کے اعلان سے اہلیان اوڑی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔
بتادیں کہ شمالی ریلوے نے ایک 50 کلو میٹر بارہمولہ – اوڑی ریلوے سٹریچ پر کام شروع کرنے کے لئے ٹینڈر جاری کئے ہیں۔
ریلوے حکام کے اس اعلان سے مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ایک مقامی شہری نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے لئے یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ یہاں بھی ٹرین چلے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف یہاں کے لوگوں کو سفر کرنے میں آسانی ہوگی بلکہ روز گار بھی بڑھے گا۔
انہوں نے کہ ٹرین چلنے سے تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں کو ہی نہیں بلکہ ناخواندہ نوجوانوں کو بھی کام ملے گا۔
موصوف نے کہا کہ اس کے لئے سب سے پہلے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی مبارکبادی کے حقدار ہیں اور ہمارے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی مبارک بادی کے مستحق ہیں جن کی کاوشوں سے یہ ممکن ہوسکا۔
ایک اور شہری نے کہا کہ یہ حکام کا ایک اہم فیصلہ ہے جس سے یہاں کے لوگوں کو کافی فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ضلع ہیڈ کوارٹر پہنچنے میں کافی آسائش ہوگی۔
ایک طالب علم نے بتایا کہ اس ریل لنک سے سب سے زیادہ فائدہ علاقے کے دور افتادہ دیہات کے طالب علموں کو ہوگا جو اب کم خرچے اور کم وقت میں کالج پہنچ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بارہمولہ تا کپوارہ ریل لنک بھی حکام کے زیر غور ہے۔
جموں- اودھم پور- کٹرہ- بانہال- سری نگر- بارہمولہ ریل لنک کو سال آئندہ کے ماہ مئی تک کھول دیا جائے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق کشمیر کو ریل لنک کے ذریعے کنیا کماری سے جوڑا جائے گا۔ ان کہنا ہے کہ ریل کے ذریعے کشمیر سے کنیا کماری کے سفر کو صرف 48 گھنٹوں میں طے کیا جائے گا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img