وادی میں جی ۔20 کا بخار ہر جانب نظر آرہا ہے۔مرکزی سرکار کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کی ایل جی انتظامیہ دن رات اس بات کو لیکر بے قرار ہے کہ یہ عالمی کانفرنس نہایت ہی خوش ا سلوبی سے منعقد ہو نی چاہئے ۔جہاں تک وادی کے لوگوں کو تعلق ہے وہ بھی اس انتظار میں ہیں کہ یہ کانفرنس بہتر ڈھنگ سے ہونی چاہئے ۔انہیں بخوبی معلوم ہے کہ اس کانفرس کی کامیابی کے بعد ان کے بچوں کو بہتر ڈھنگ سے روزگار ملنے کی اُمید ہے۔
لگ بھگ دنیا کے دو درجن ممالک کے سربراہاں یہاں تشریف لارہے ہیں اور کوئی نہ کوئی ملک جموں کشمیر میں اپنی سرمایہ کاری سے متعلق حامی بھرے گا۔اب تک بیرونی ممالک کے سرمایہ داروں کو یہی تاثر دیا گیا تھا کہ یہاں سرمایہ کاری کےلئے موزون ماحول نہیں ہے۔اب عام لوگ بھی اس کانفرنس میں موجود شرکاءکو دل کی گہرائیوں سے استقبال کریں گے اور اُنہیں یہ باور کرانے کی کوشش کریں گے کہ ہم امن پسند اور ترقی کے خواہشمند ہیں۔





