بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

راج ناتھ نے ملک کے پہلے ایئر فورس ہیریٹیج سنٹر کا افتتاح کیا

چنڈی گڑھ، 08 مئی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پیر کو ملک کے اپنی نوعیت کے پہلے ایئر فورس ہیریٹیج سینٹر کا افتتاح کیا جس میں مختلف جنگوں میں فضائیہ کے کردار کو بیاں کیا گیا ہے۔آج یہاں چندی گڑھ انتظامیہ کو ہیریٹیج سنٹر سونپتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ ان تمام لوگوں کی ہمت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے فضائیہ میں رہتے ہوئے قوم کی خدمت کی اور ملک کے دفاع میں ان کے انمول تعاون کی یاد دہانی ہے۔ یہ ہیریٹیج سنٹر سیکٹر 18 میں واقع ایک عمارت میں قائم کیا گیا ہے جس کا رقبہ تقریباً 17000 مربع فٹ ہے جو پہلے گورنمنٹ پریس ہوا کرتی تھی۔ گزشتہ سال چندی گڑھ انتظامیہ اور ہندستانی فضائیہ کے درمیان ہیریٹیج سنٹر کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔اس موقع پر پنجاب کے گورنر اور مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر بنواری لال پروہت، ممبر پارلیمنٹ چندی گڑھ کرن کھیر، چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر مارشل وی آر چودھری سمیت دیگر معززین موجود تھے۔وزیر دفاف نے ہیریٹیج سنٹر میں دکھائے گئے ہندوستانی فضائیہ کی بھرپور تاریخ کا مشاہدہ کیا اور اس کی تعریف کی۔ انہوں نے یہاں نصب سمیولیٹر میں بیٹھ کر براہ راست پرواز کا تجربہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ وہ مگ 21 کے کاک پٹ میں بھی بیٹھے۔ اس کے بعد انہوں نے رائے پور کلاں میں گﺅشالا کا افتتاح بھی کیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img