گو ائیر کا مالیاتی بحران: سری نگر سے دہلی ہوائی ٹکٹ کی قیمت 26 ہزار سے تجاوز

گو ائیر کا مالیاتی بحران: سری نگر سے دہلی ہوائی ٹکٹ کی قیمت 26 ہزار سے تجاوز

سری نگر،8 مئی: گو ائیر کے مالیاتی بحران کی وجہ سے فضائی کرایہ آسمان کو چھو رہا ہے۔ سری نگر سے دہلی ہوائی ٹکٹ کی قیمت 26ہزارتک پہنچی ہے جو دیگر ایشیائی ممالک کے نسبت بہت زیادہ ہے۔اطلاعات کے مطابق گو ائیر کے مالیاتی بحران کی وجہ سے فضائی کرایہ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس وجہ سے متعدد سیاحوں نے اب بکنگ بھی منسوخ کی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سری نگر سے دہلی ہوائی ٹکٹ کی قیمت 26ہزار ہے جس وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔سیاحتی شعبے سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس حوالے سے فوری مداخلت کرنی چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں اس وقت سیاحتی سیزن پورے جوبن پر ہے اور اس دوران فضائی کرایہ میں اضافہ کی وجہ سے اس پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی سیاحوں نے کرائیوں میں اضافہ کے پیش نظر کشمیر کے بجائے دوسری ریاستوں کی سیر و تفریح پر جانے کا پروگرام بنایا۔دریں اثنا وادی کی سیر وتفریح پر آئے سیاحوں نے بتایا کہ کرائیوں میں اچانک اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے۔سیاحوں نے کہاکہ اس سے یہاں کے سیاحتی سیزن پر اثر پڑ سکتا ہے لہذا انتظامیہ کو اس میں فوری مداخلت کرنی چاہئے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.