کولگام اور شوپیاں میں برف وباراں اور ژالہ بھاری سے میوہ باغات کو نقصان

کولگام اور شوپیاں میں برف وباراں اور ژالہ بھاری سے میوہ باغات کو نقصان

سری نگر،8 مئی: جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور کولگام اضلاع میں برف وباراں اور ژالہ بھاری کی وجہ سے میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور کولگام اضلاع میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی کہیں کہیں برف و باراں اور ژالہ بھاری کا سلسلہ شروع ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ پیر کی صبح شوپیاں اور کولگام کے کئی علاقوں میں تازہ برف باری کی وجہ سے باغات اور سبزاروں کو شدید نقصان پہنچا ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ تین انچ کی برف باری نے سال بھر کی کمائی پر پانی پھیر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اتوار کے روز ژالہ بھاری نے میوہ باغات کو نقصان سے دوچار کیا اور رہی سہی کسر برفباری نے پوری کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں اور باغ مالکان کی سال بھر کی کمائی ضائع ہوئی ہے اور وہ نانہ شبینہ کے محتاج بن گئے ہیں۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ برف باری کی وجہ سے کولگام کے بعض دیہی علاقوں میں باغات پوری طرح سے تباہ ہوئے ۔
مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے متاثرہ علاقوں میں نقصان کا تخمینہ لگاکر متاثرین کو فوری طورپر امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بتادیں کہ کشمیر میں غیر متوقع برف و باراں کی وجہ سے کسانوں اور باغ مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.