سوپور میں 6 منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد: پولیس

سوپور میں 6 منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد: پولیس

سری نگر،8 مئی: پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور ادویات بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ننگلی بالا نمبل میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک سنٹرو گاڑی زیر نمبرDL3CAB – 3898 میں 6 منشیات فروش سفر کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جب انہیں ناکہ پر چیکنگ کے لئے رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ان کا پیچھا کرکے ان کو دھر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے888 سپاسمو پراکسیون پلس کیپسول بر آمد کئے گئے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ ان منشیات فروشوں کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا اور گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا۔
بیان میں منشیات فروشوں کی شناخت محمد ابراہیم صوفی ولد محمد سلطان ساکن عالی باغ ہائیگام، زبیر احمد بٹ ولد عبدالرشید بٹ ساکن عالی باغ ہائیگام، تنویر احمد سمجی عرف پنٹو ولد فاروق احمد مسجی ساکن شیر کالونی سوپور، عمران منظور گورو ولد منظور احمد گورو ساکن خوشحال کالونی سوپور، ارشد رشید وانی ولد عبدالرشید وانی ساکن عزت شاہ کالونی سوپور اور شبیر احمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکن امر گڑھ سوپور کے بطور کی گئی ہے۔
پولیس بیان کے مطابق اس ضمن میں پولیس اسٹیشن تار زو میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.