سری نگر- لیہہ شاہراہ پر کپٹن موڑ پر چٹان کھسک آنے سے ٹریفک بند

سری نگر- لیہہ شاہراہ پر کپٹن موڑ پر چٹان کھسک آنے سے ٹریفک بند

سری نگر،3 مئی: وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ پر کپٹن موڑ پر چٹان کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا کہ گاندر بل میں کپٹن موڑ پر چٹان کھسک آنے کی وجہ سے ایس ایس جی روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ روڈ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روڈ بند سے سونہ مرگ میں کئی گاڑیاں درماندہ ہوئی ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل ماہ جنوری سے مسلسل بند ہے۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کرنے کے لئے کام شد ومد سے جاری ہے اور اس کو عنقریب کھول دیا جائے گا۔
دریں اثنا وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.