کپوارہ انکائونٹر: دو ملی ٹنٹ ہلاک، تلاشی آپریشن جاری: پولیس

کپوارہ انکائونٹر: دو ملی ٹنٹ ہلاک، تلاشی آپریشن جاری: پولیس

سری نگر،3 مئی: پولیس کا کہنا ہے کہ سرحدی ضلع کپوارہ کے مژھل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جاری تصادم آرائی کے دوران دو ملی ٹنٹ مارے گئے۔

کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ‘کپوارہ انکائونٹر اپ ڈیٹ: دو ملی ٹنٹ ہلاک، تلاشی آپریشن ہنوز جاری’۔

انہوں نے قبل ازیں ایک ٹویٹ میں کہا: ‘کپوارہ کے پچھ ناڑ مژھل علاقے میں انکائونٹر چھڑ گیا ہے فوج اور کپوارہ پولیس کام پر لگے ہوئے ہیں’۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.