بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

موسم نے لی انگڑائی۔۔۔

وادی میں سیاسی موسم کی طرح حقیقی موسم بھی بدل رہا ہے۔کبھی بارش اور کبھی دھوپ کا کھیل جاری ہے۔ان موسمی حالات میں عام کشمیری بے چارہ مار کھا رہا ہے۔گھر سے جو خدا کا بندہ گرم کپڑے پہن کر جوصبح سویرے نکلتا ہے ،بے چارہ دوپہر کو وہ گرمی کی وجہ ہے پسینہ پسینہ ہو جاتا ہے۔اسی طرح جو انسان دھوپ دیکھ کر سرد کپڑے پہن کر گھر سے نکلتا ہے وہ بارش اورشدید سردی کی وجہ سے کمبل اُوڑھنے کےلئے مجبور ہوتا ہے اور روتا ہے کہ سردی نے اُن کا کام تمام کردیا ہے۔کشمیر کے موسمی حالات کی اب کہیں معاملوں میں مثال دی جاتی ہے۔

بدلتے سیاسی حالات ہوں یا پھر پارٹی تبدیل کرنے کی بات ہو۔بار بار بیانات اور وعدے تبدیل کرنے کی بات ہو ےا پھر دن کے اُجالے اور رات کی تاریکی کے دوران الگ الگ لوگوں سے ملاقات ہو۔شہر کی گہماگہمی ہو یا پھر دیہات کے پُرسکون حالات ہوں۔موسم کی طرح اس میںبدلاﺅآرہا ہے۔اس وادی میں سیاسی موسم کب انگڑائی لے گا کچھ معلوم نہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img