جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون میں پد م شری پروفیسر وشو ا مورتی شاستری کی تحریر کردہ ” سروجن سُکھایا “ اور ” سروجن ہِتایا“ نامی دو کتابیں جاری کیں۔
یہ کتابیں جیوتش و گیان پر مبنی پوجا کرنے کے لئے مفید معلومات او رطریقے فراہم کرتی ہےں اور ایک مکمل زندگی اور خوشحال زندگی کے لئے مختلف موضوعات پر اَنمول قدیم علم پرمبنی ہیں۔
اِ س موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنسکرت کو دُنیا کی قدیم ترین زبانوں میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے اور یہ اَدب ، رِیاضی ، طب اور سائنس میں بہت بڑا خزانہ پیش کرتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” سنسکرت کی حکمت علمی نظام کو تقویت دینے کی بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے اور روزمرہ کی گفتگو میں سنسکر ت الفاظ کے اِستعمال سءسنسکرت زبان کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔“
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری ، سی اِی او ایس ایم وِی ڈی ایس بی اَنشل گرگ کے علاوہ دیگر متعلقین موجو دتھے۔





