جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج چکروئی آر ایس پورہ میں مغربی پاکستانی پناہ گزین کنبوں کے لئے خصوصی گورننس کیمپ کا اِفتتاح کیا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایک بڑے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی گورننس کیمپ کا مقصد شکایات کا اَزالہ کرنا ، زیر اِلتوا¿ مقدمات کی تصدیق ، مختلف فلاحی اور خود روزگار سکیموں کے بارے میں بیداری اور بے گھر کنبوں کے اہل اُمید واروں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تعیناتی مہم ہے ۔
اُنہوں نے کہا،” آرٹیکل 370 اور 35اے نے مغربی پاکستانی پناہ گزینوں کے کنبوں کے سیاسی حقوق اور دیگر فوائد سے محروم رکھا تھا اور ان کی ترقی کے دائرہ کارکو روکا تھا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی نے اُنہیں وہ حقوق فراہم کئے جو ملک کے دوسرے شہریوں کو حاصل ہیں اور اَب ان کے ساتھ پناہ گزینوں جیسا سلوک نہیں کیا جاتا ہے۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے سرکاری سکیموں کے فوائد کو ان کے کنبوں تک پہنچانے کے عزم کا اشتراک کیا۔
اُنہوں نے مزید کہا،” حکومت کمیونٹی کے لئے لگن او رعزم کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔یہ ایک تازہ صبح ہے جو لوگوں کو لامحدود اِمکانات اور نوجوانوں کو ایک نئی اُمید فراہم کرتا ہے ۔ ہم اِس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ جموںوکشمیر کے مضبوط اور خوشحال کل کے معمار بنیں۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے بے گھر کنبوں کے وسیع تر مفاد کے لئے کام کرنے کے حکومتی عز م کا اعادہ بھی کیا۔
اُنہوں نے کہا،” گورننس کیمپ ایک اِدارہ جاتی ڈھانچے کے طوپر کام کرے گا تاکہ تمام زِیر اِلتوا مقدمات کو ایک وقت کے اَندر مو¿ثر طریقے سے حل کیا جاسکے اور کسانوں کے مسائل کو کم کیا جاسکے ۔ہمارا زور معاشی اور سماجی ترقی ، سماجی اِنصاف اور مساوات کے اقدامات پر ہوگا۔“
اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی ہدایت پر جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ مغربی پاکستانی پناہ گزینوں کو زمینوں کے مالکانہ حقوق کو یقینی بنائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مغربی پاکستانی پناہ گزین کنبوں کے نوجوانوں کو ان کے کاروبار ی منصوبوں میں حکومت کی طرف سے ہرممکن تعاون اور مدد کا یقین دِلایا ۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کو سکل ڈیولپمنٹ اور کھیلوں کے تمام مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے اور مشن یوتھ کی تمام سکیموں اور پروگراموں سے فائدہ اُٹھانا چاہیے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف سرکاری سکیموں کے اِستفادہ کنند گان میں منظوری نامے تقسیم کئے ۔اُنہوں نے مغربی پاکستان
کے مائیگرنٹوں کے نمائندے سے بھی اِستفساری گفتگو کی اور ان کے مسائل اور مطالبات کے مناسب اَزالے کی یقین دہانی کی۔
اُنہوں نے کہا کہ روزگار پیدا کرنے اور شکایات کے اَزالے کے لئے کیمپ 10 مئی 2023ءتک مختلف اَضلاع میں منعقد کئے جائیں گے ۔ اِس سے قبل یوٹی اِنتظامیہ نے کشمیری مائیگرنٹوں اور پی او جے کے کے بے گھر اَفراد کے لئے سماجی تحفظ کی سکیموں ، خود روزگاری اور ہنر مندی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی گورننس کیمپس کا اِنعقاد کیا ہے۔
اِس موقعہ پر چیئرپرسن ڈی ڈی سی جموں بھارت بھوشن ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، صدر ڈبلیو پی آر ایسو سی ایشن لبا رام گاندھی ، مغربی پاکستانی پناہ گزینوں کے کنبوں کے اَرکان ، یوٹی اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران موجود تھے_





