بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر کا کہنہ مشق شاعر اور مجاہد آزادی شری سروا نند کول پر یمی کو ان کی برسی پر خرا ج عقیدت

جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آ ج کہنہ مشق شاعر اور مجاہد آزادی شری سروا نند کول پریمی جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
یکم مئی 1990ءکو شری سروا نند کول پریمی کو دہشت گردوں نے ہلاک کیا تھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سروا نند کول پریمی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سروا نندکول پریمی جی خیالات اور نظریات کے ایک بلند پایہ¿ اِنسا ن تھے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ وہ معاشرے کے پسماندہ اور کمزور طبقات کی بہتری کے لئے گہری وابستگی سے اَپنے وقت کے سب سے بڑے مصنفین میں سے ایک تھے۔
اُنہوں نے کہا،” سروا نند کول پریمی جی نے جدوجہد آزادی میں بہت بڑا حصہ اَدا کیا اور ہماری قومی یکجہتی کے بندھنوں میں نئی جان ڈال دی۔ اُنہوں نے اَپنی پوری زندگی میں اَمن ، بقائے باہمی اور تعاون و ابدی اقدار کی پیروی کی۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر کو نہ صرف اس کی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے زمین پر جنت کہا جاتا ہے ہے بلکہ سروا نندکول پریمی جی جیسی عظیم ہستیاں جنہوں نے اَپنی زندگی دوسروں کی خدمت کے لئے وقف کی۔
اُنہوں نے کہا،” سروانند کول پریمی جی نہ صر ف ایک مشہور ادیب تھے بلکہ وادی ¿ کشمیر کے ایک معروف اُستادبھی تھے۔عوام کو ہماری لازوال ثقافت میں شامل نظریات کی پیروی کرنے کی ترغیب دی اور معاشرے کی بے لوث خدمت کی۔“
اُنہوں نے کہا کہ اُن کی زندگی اور تعلیمات 21 ویں صدی میں بھی مشعل راہ ثابت ہوگی ۔اُنہوں نے مزیدکہا کہ میں سماجی اور اَدبی آرگنائزیشنوں سے درخواست کروں گا کہ وہ ملک بھر میں ان کی تعلیمات کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے اِکٹھے ہوں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” جے اینڈ کے اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز سروا نند کول پریمی کے اَدبی کام کو ان کی کتابوں کی اِشاعت اور ترجمہ کے ذریعے فروغ دے تاکہ آنے والی نسلیں جموںوکشمیر کے بھرپور اَدبی ورثے سے فائدہ اُٹھاسکیں۔اِس کو ترجیحی بنیادوں پر لیا جانا چاہیے ۔فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔“
حکومت جموںوکشمیر کی طرف سے سروانند کول پریمی کو 2022ءمیںبعد اَزمرگ لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ان کے گاﺅں سوف شالی ( سافت شالیشور ) اننت ناگ میں ایک ہائیر سکینڈری سکول بھی 2022ءمیں ان کے نام پر رکھاگیا تھا۔
اُن کا نام ” آزادی کا اَمرت مہااُتسو“ کے تحت تحریک آزادی کے ہیروز کی فہرست میں بھی شامل تھا ۔وزارتِ مواصلات نے 2021 ءمیں ان پر ایک خصوصی پوسٹل کور اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا۔
شری سروانند کول پریمی کے بیٹے راجندر پریمی نے اَپنے مرحوم والد کے اَدبی کام کو فروغ دینے کے لئےجموں وکشمیراِنتظامیہ اور جے کے اے سی ایل کا شکر یہ اَدا کیا۔
اِس موقعہ پرسیکرٹری جے کے اے اے سی ایل بھارت سنگھ منہاس ، سینئر اَفسران اور نامور اَدبی شخصیات موجود تھیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img